News Details
06/09/2025
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے جمعہ کے روز افغان قونصلیٹ پشاورکا دورہ کیا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے جمعہ کے روز افغان قونصلیٹ پشاورکا دورہ کیا اور حالیہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افعان شہریوں کی مغفرت کے لئے د ±عا اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام افعان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین اور افعان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔افعان قونصل جنرل کی درخواست پر وزیر اعلی نے زلزلہ متاثرین کے لئے مزید ایک ہزار خیمے اور ادویات بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاج معالجے کے لئے پشاور آنے والے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی نے زلزلہ متاثرین کے لئے راشن کی مد میں بھی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعلی نے افغان قونصلیٹ میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کئے۔متاثرین کے لیے بھر پور معاونت فراہم کرنے پر افعان قونصل جنرل نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ قونصلیٹ آمد پر افغان قونصل جنرل حافظ محب اﷲ شاکر نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔