News Details
06/02/2025
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو مالی طور پر مستحکم بنانے کی عرض سے انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو مالی طور پر مستحکم بنانے کی عرض سے انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشنز میں نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، مشیر خزانہ مزمل اسلم ، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر عنبر علی اور محکمہ بلدیات کے دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو درپیش مسائل اور انکے حل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال جون تک تمام ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نئی اصلاحات نافذ کی جائیں گی جبکہ اس مقصد کے لیے ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں بین الاقوامی سطح پر ثابت شدہ بہترین پریکٹسز اختیار کی جائیں گی۔ ان اداروں میں کمیٹی آف سپونسرنگ آرگنائزیشنز آف ٹریڈ وے کمیشن انٹر پرائز رسک مینجمنٹ فریم ورک نافذ کیا جائے گا۔ اسی طرح ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکاو ¿نٹنگ اسٹینڈرڈز بھی نافذ کیے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی اصلاحات سے ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز مالی طور پر مستحکم اور انکی کارکردگی بہتر ہو جائیگی۔ اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ میں پہلے ہی اصلاحات نافذ ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ نئی اصلاحات سے قبل اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کا سالانہ 49 ملین روپے خسارہ تھا جبکہ نئی اصلاحات کے نفاذ سے اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کا سرپلس 25.7 ملین روپے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ تمام ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں یوڈا کوہاٹ کا ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان اداروں کو اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنا اور انکی استعداد کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت ان اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔