News Details

31/01/2025

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کرم کےلئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔

زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کی آمدورفت کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کرم کےلئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل دس پروازیں چلائی گئیں۔ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز میں 31 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو پشاور سے علیزئی منتقل کیا گیا جبکہ دوسری پرواز میں 38 افراد کو علیزئی سے ٹل منتقل کیا گیا۔ تیسری پرواز میں 22 افراد کو ٹل سے بوشہرہ پہنچایا گیا جبکہ چوتھی پرواز میں ایک شخص کو بوشہرہ سے صدہ پہنچایا گیا۔پانچویں پرواز صدہ سے تری منگل کےلئے ہوئی جس میں سات افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ چھٹی پرواز کے ذریعے 38 بندوں کو تری منگل سےٹل منتقل کیا گیا۔ ساتویں پرواز میں 33 افراد کو ٹل سے تری منگل پہنچایا گیا۔ آٹھویں پرواز میں 48 افراد کو تری منگل سے ٹل منتقل کیا گیا۔نویں پرواز میں 40 افراد کو ٹل سے علیزئی منتقل کیا گیا۔ دسویں اور آخری پرواز میں 41 افراد کو علیزئی سے پشاور پہنچایا گیا۔ان پروازوں میں کل 1800 کلوگرام سامان کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔