News Details
30/12/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر سینئر صحافی ایم ریاض کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے پریس کلب کابینہ کے دیگر نو منتخب اراکین اور گورننگ باڈی ممبران کو بھی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر سینئر صحافی ایم ریاض کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے پریس کلب کابینہ کے دیگر نو منتخب اراکین اور گورننگ باڈی ممبران کو بھی مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ پر صحافی برادری کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے اور امید ہے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ صحافی برادری کے اس اعتماد میں پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اور گورننگ باڈی ممبران اعلیٰ صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے بہتر انداز میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور حکومت اور صحافی برادری کے درمیان قریبی روابط اور پیشہ ورانہ تعلقات کے فروغ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
<><><><><><>