News Details

28/12/2024

ضلع کرم میں سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔

ضلع کرم میں سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔ جمعرات کے روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کے لئے کل چھ پروازیں ہوئیں جن کے ذریعے کل 145 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز کے ذریعے 29 افراد کو پشاور سے پاراچنار متقل کیا گیا جبکہ اسی پرواز کے ذریعے بچوں کے لئے دودھ کے پیکٹس بھی پاڑہ چنار بھیجے گئے ہیں۔ دوسری پرواز میں 31 افراد کو پاڑہ چنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا جبکہ تیسری پرواز کے ذریعے 10 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔ اسی طرح ہیلی کاپٹر کی چوتھی پرواز میں 31 افراد کو پاڑہ چنار سے کوہاٹ پہنچایا گیا۔ پانچویں پرواز کے ذریعے پانچ افراد کو کوہاٹ سے پاڑہ چنار منتقل کیا گیا، اسی طرح دن کی آخری اور چھٹی پرواز میں 39 افراد بشمول آٹھ بچوں کو پاڑہ چنار سے پشاور پہنچایا گیا۔ یاد رہے اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے مجموعی طور 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان افراد میں جرگہ ممبران کے علاو ¿ہ عام شہری جن میں بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خصوصی احکامات پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم تک ضروری ادویات کی سپلائی کا عمل بھی جاری ہے،اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریباً دس ٹن ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرم کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے، صوبائی حکومت کرم کے عوام کے مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل ہوں،امید ہے کہ جلد کرم کے مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا اور وہاں زندگی معول پر آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مسئلے کے پر امن اور فریقین کے لئے قابل قبول حل کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہی ہے، فریقین اور علاقہ عمائدین علاقے کے امن کی خاطر صوبائی حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ <><><><><><>