News Details
24/12/2024
کرم کے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کرم کے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے ذریعے پیر کے روز کل 248 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلی پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 33 افراد کو ٹل منتقل کیا گیا، دوسری پرواز سے 34 افراد کو ٹل سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ تیسری پرواز میں 33 افراد کو پاراچنار سے ٹل منتقل کیا گیا۔ اسی طرح چوتھی پرواز کے ذریعے ایک ڈیڈ باڈی کو ٹل سے تری منگل منتقل کیا گیا، پانچویں پرواز میں 37 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو تری منگل سے پاراچنار منتقل کیا گیا جبکہ چھٹی پرواز میں 38 افراد کو پاراچنار سے ٹل پہنچایا گیا۔ ساتویں پرواز کے ذریعے 35 افراد کو ٹل سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ آخری پرواز پاراچنار سے پشاور تک ہوئی جس میں چھ افراد کو پشاور منتقل کیا گیا۔ ان افراد میں بچے، بوڑھے، خواتین، مریض اور طلبہ شامل تھے۔ اسی طرح گزشتہ تین دونوں کے دوران صوبائی حکومت کے ہیلی سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 468 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ َِِ<><><><><><>