News Details
24/12/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر کے گرجا گھروں کے لیے چار کروڑ رروپے بطور تحفہ خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد گرجا گھروں کو چیکس حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر کے گرجا گھروں کے لیے چار کروڑ رروپے بطور تحفہ خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد گرجا گھروں کو چیکس حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی کے اعلان کے مطابق کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم کل 80 چرچز کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے تاکہ مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات کے لئے اچھے انتظامات کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ، ان کے جان و مال اور حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔