News Details
15/12/2024
یر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اپنے دورہ ایبٹ آباد کے دوران حویلیاں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اپنے دورہ ایبٹ آباد کے دوران حویلیاں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ یہ منصوبہ 4.64 ارب روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائےگا۔ منصوبے کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں کے شہری اور دیہی علاقوں کو یومیہ ڈھائی لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم سے تحصیل حویلیاں کے تقریباً 94 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے افتتاح کی تقریب سے خطاب کے دوران تحصیل حویلیاں کےلئے اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان اعلانات میں حویلیاں ہسپتال کی اپگریڈیشن، حویلیاں میں قبرستان کےلئے زمین کی خریداری ، حویلیاں سٹی بائی پاس کی تعمیر، حویلیاں میں دس پرائمری سکولوں کی اپگریڈیشن، پلے گراو ¿نڈز اور پارک کی تعمیر، مڈل سکول کا قیام، پل کی تعمیر، سجی کوٹ آبشار روڈ کی تعمیر، شیوان روڈ کی کشادگی، ڈگری کالج کی عمارت کےلئے فنڈز کی فراہمی، دس ٹیوب ویلز کی تعمیر، 200 پریشر پمپس کی فراہمی، پانچ بنیادی مراکز صحت کا قیام، پانچ کمیونٹی سنٹرز کی تعمیر اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ تحصیل حویلیاں کو ایک ترقی یافتہ علاقہ بنائیں گے۔ 26 نومبر کو ڈی چوک میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک میں حقیقی جمہوریت کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔" ہم اپنے شہیدوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے،فسطائیت اور ظلم و جبر کے خلاف بانی چیئرمین کا ساتھ دینے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جب تک ہم ایک خوددار اور خودمختار قوم نہیں بنتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی"۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ( ن )کے مقامی رہنماو ¿ں ایوب آفریدی ، قیصر آفریدی اور احمد نواز خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔قبل ازیں، وزیر اعلیٰ نے ایبٹ آباد پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءمیں میڈلز اور شیلدز تقسیم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے سکول میں آڈیٹوریم کی تعمیر کےلئے گرانٹ فراہم کرنے اور ایبٹ آباد پبلک سکول میں زیر تعلیم یتیم بچوں کی سکالرشپ کی رقم 20 فیصد سے بڑھا کر سوفیصد جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی دیگر سکالرشپ کی رقم 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایبٹ آباد پبلک سکول کی فیکلٹی کےلئے ایک اضافی تنخواہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے طلباءکی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔کالج پرنسپل کرنل (ر) خالد بشیر نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " اس تقریب میں شرکت میرے لیے خوشی کا باعث ہے ، مجھے اس ایونٹ میں ایک نئی موٹیویشن ملی ہے، طلباءکے اندر کچھ کر دکھانے کا جذبہ دیدنی ہے۔ " طلبہ ہمارا ثاثہ ہیں، ان پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں ، طلبہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو سنواریں۔ وزیر اعلیٰ نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " ہم نے میں کا بت توڑ کر اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،حسد کرنے والی قومیں اور لوگ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے، ہم نے اس چیز سے نکلنا ہے، ہم نے خود کو ٹھیک کرنا ہے جس دن سے خود احتسابی شروع کردیں گے عظیم قوم بن جائیں گے"۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ خوددار اور عظیم قوم ہی ایک عظیم انسان پیدا کرتی ہے، ہمارا مشن ایک عظیم انسان بننا ہے۔ ایک بہترین انسان ہی لیجنڈ ہوتا ہے خواہ اسکا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت کریں اور لگن و جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں، صلہ اللہ تعالیٰ دیں گے۔ بڑے خواب رکھنے والا ہی بڑا انسان بنتا ہے، ہمارے خواب بڑے ہونے چاہئیں۔صوبائی وزیر پختون یار، سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، کمشنر ہزارہ ظہیر الاسلام ، ڈی سی ایبٹ آباد اور دیگر حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
<><><><><><><>