News Details

17/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے پارہ چنار اور تیمر گرہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ <><><><><><><>