News Details

17/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا اور سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مو ¿ثر کارروائی سے بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا۔ وزیر اعلیٰ نے حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہم ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ <><><><><>