News Details

23/03/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے ناران میں گلشیئر گرنے سے متاثر ہونے والی ہوٹلوں اور گھروں تک امدادی ٹیمیں پہنچانے کیلئے کمشنر ہزارہ ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل کا غان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے ناران میں گلشیئر گرنے سے متاثر ہونے والی ہوٹلوں اور گھروں تک امدادی ٹیمیں پہنچانے کیلئے کمشنر ہزارہ ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل کا غان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ متاثرہ گھروں تک امدادی ٹیمیں پہچاننے کیلئے ناران روڈ کو کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ اگلے مرحلے گلشیئر تلے دبے گھروں اور ہوٹلوں سے ملبہ ہٹانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے ۔ <><><><><><><>