News Details

09/02/2024

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں پولیس پر حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں پولیس پر حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورپولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، خیبرپختونخوا پولیس نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔ حکومت اور عوام پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ان حملوں میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ <><><><><><><>