News Details

03/09/2019

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ مٹہ سوات میں ادا کی گئی انہیں بعد ازاں مقامی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ مٹہ سوات میں ادا کی گئی انہیں بعد ازاں مقامی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں شامل اہم شخصیات میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، صوبائی وزراءشوکت یوسفزئی، محب اللہ خان، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ جنازہ و تدفین کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور ان کے والد ڈاکٹر محمد خان اپنے آبائی حجرہ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے موجود رہے جہاں دن بھر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا جن میں صوبائی کابینہ کے اراکین اشتیاق ارمڑ، اکبر ایوب، ملک شاہ محمد وزیر، ڈاکٹر امجد، قلندر لودھی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، اجمل وزیر، سینیٹر فدا محمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی فخر جہان، شفیع اللہ، فضل الہی، فضل حکیم، لیاقت علی، میاں خلیق الرحمان، ہمایون خان، ارباب وسیم، تاج محمد ترند، شرافت علی، عاقب اللہ، اصف خان، ملک واجد، ریاض خان، پیر مصور شاہ، عبید الرحمٰن، جمشید مہمند، پیر فدا، عبد الغفار، عزیز اللہ خان گران، اعظم خان، سابق گورنر انجینیئر شوکت اللہ، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان، پیپلز پارٹی کے ہمایون خان اور ایم پی اے باچا صالح، جماعت اسلامی کے حبیب الرحمٰن، ایم پی اے عنایت اللہ، اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان، ایم این ایز علی خان جدون، ساجد خان مہمند، اقبال افریدی، محبوب شاہ اور چیف سیکرٹری محمد سلیم خان، ائی جی پی محمد نعیم خان اور دیگر انتظامی سیکرٹریز اور سرکاری اہلکاروںنے بھی وزیراعلی سے تعزیت کی۔