News Details

03/03/2019

زیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات

زیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور اُنہیں صوبے کے مختلف اضلاع سمیت شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل ، تحصیل شوا اور بکا خیل آئی ڈی پی کیمپ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع، ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات ، موسمی بیماریوں اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ وہ ریسکیو حکام،صوبے کے تمام کمشنرز، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے حکام کو بارشوں ، سیلابوں کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے پہلے سے ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ تمام ضلعی حکومتیں بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ کے مشیراجمل وزیرنے کہاکہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی و آبادکاری کیلئے فوری اقدامات اُٹھارہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے پہلے سے ہی بارشوں، سیلابوں کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو گائیڈلائن دی ہیں۔ حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کا ازالہ کیا جائے گا۔