News Details

20/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ درایں اثناءوزیر اعلی نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ <><><><><><>