News Details

09/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انسداد پولیو مہمات کو مزید مو ¿ثر انداز میں چلانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انسداد پولیو مہمات کو مزید مو ¿ثر انداز میں چلانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں انسداد پولیو مہمات کو بہتر انداز میں چلانے اور ان کے اہداف کے سو فیصد حصول کے لیے آگے کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید، سیکرٹری صحت عدیل شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور انسداد پولیو مہمات کی وہ بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ایک نئے عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے، پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، یہ سیاست اور دیگر تمام وابستگیوں سے بالاتر ہے۔ یہ ہماری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کا معاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ رواں سال اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی مشکل صورتحال کے باوجود انسداد پولیو مہمات کو بھر پور انداز میں جاری رکھنے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں ان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا جبکہ مقامی مسائل کا مقامی حل سب سے بہترین طریقہ ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے نیشنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مسائل زدہ علاقوں میں انسداد پولیو مہمات چلانے کے لئے مقامی افراد اور کمیونٹی کی خدمات حاصل کی جائیں جبکہ انسداد پولیو مہمات کے بہتر نتائج کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مو ¿ثر بنانے کی ضرورت ہے۔جن علاقوں میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں وہاں ڈویژن کی سطح پر الگ الگ انسداد پولیو مہمات چلائی جائیں، جو لوگ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ پولیو ویکسین کے مخالف نہیں بلکہ کچھ بنیادی مسائل ہیں جنھیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پشاور کی سیوریج لائنز میں پولیو وائرس کی موجودگی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے تاہم صوبائی حکومت پشاور کی سیوریج لائنز کو انڈر گراو ¿نڈ کرنے پر کام کر رہی ہے۔فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہمارے ہیرو ہیں، ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ورکرز اور اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ورکرز کے ورثاءکو ان کی قربانیوں کے اعتراف میں مفت پلاٹ دے رہی ہے۔ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلانا ہمارا ٹارگٹ ہے،پولیو وائرس سے صوبے اور ملک کو پاک کرنا ہمارا ہدف، ہمارا عزم اور ہماری کوشش ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہونگے۔ وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہمات میں وزیر اعلیٰ کا قائدانہ کردار قابل ستائش ہے، امید ہے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی نگرانی اور قیادت میں صوبے میں انسداد پولیو مہمات کے اہداف سو فیصد حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گی۔ َِِ<><><><><><>