News Details

03/05/2019

وزیراعلیٰ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

وزیراعلیٰ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات کے نتیجے میں نو منتخب صدر عارف نظامی، سینیئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکرٹری جنرل جبار خٹک اور دیگر منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ نومنتخب عہدہ داروں کے نام یہاں سے جاری تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ منتخب عہدہ دار کونسل کی توقعات پر پورا اترینگے اور مثبت صحافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحافتی برادری کی فلاح کیلئے بھی اپنا کردار اداکرینگے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سی پی این ای کے نومنتخب نائب صدر برائے خیبرپختونخوا حافظ ثناءاﷲ اور نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری خیبرپختونخوا طاہر فاروق کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے ، نظام کی بہتری اور معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے صحافتی برادری کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔