News Details

09/07/2018

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پراچانک چھاپہ۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پراچانک چھاپہ۔ ایمرجنسی میں مریضوں کی حالت زار ، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی غیر موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار۔ نگران وزیر اعلیٰ نے فارمیسی اور لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا ۔ نگران وزیر اعلیٰ کا مریضوں کے لیبارٹری ٹسٹ میں بے ضابطگیوں پر برہمی کا اظہار ذمہ دار کو فوری طور پر معطل کرنے اور ہسپتال میں اس کا داخلہ روکنے کی ہدایت۔ ایمرجنسی میں کوئی اتوار نہیں ہوتا، عملے کا موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے: دوست محمد خان زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور پیتھالوجسٹ کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار۔ زخمی مریض کے علاج معالجے میں غفلت پر رپورٹ طلب کی اور ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی ہدایت۔ کوئی کام سلیقے اور ترتیب سے نہیں ہو رہا جو انتہائی قابل افسوس ہے: دوست محمد خان نگران وزیر اعلیٰ ہسپتال کے دیگرشعبوں میں بھی گئے ، ڈیوٹی روسٹر پر خود دستخط کئے ۔ 50فیصد ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی غیر حاضری کو قابل رحم قرار دیا۔ شعبہ ایمرجنسی میں سرجیکل بیکٹیریا کے detectorکی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار۔ کل بورڈ آف گورنرز اور سیکرٹری صحت کا ہنگامی اجلاس طلب۔ اجلاس میں موجودہ سسٹم میں موجود کمزوریوں کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوست محمد خان کی فارمیسی کو ہسپتال کے مرکز میں منتقل کرنے کی ہدایت۔ زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی ہونی چاہئے: دوست محمد خان یہ غریب عوام کی زندگی کا سوال ہے،اسے آسان نہیں لینا چاہئے: نگران وزیر اعلیٰ ذمہ داریوں کے تعین کے بغیر ادارے نہیں چل سکتے: نگران وزیر اعلیٰ