یوم اقبال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پیغام

09/11/2016

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری امت مسلمہ کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی۔ وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار علامہ محمد ا ٰقبال کے 139یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا بچوں اور نوجوانوں کے لئے شاعرانہ کلام ان میں جذبہ حب الواطنی اور خدمت انسانیت پیدا کرتا ہے۔ اقبال نے رنگ و نسل پر پر دھیان نہ دینے کی تلقین کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ کی نظر میں برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک لازوال ضابطہ حیات ہے جس کا مطالعہ انسان کو رشد و ہدایت نصیب کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو اقبال کے نظریات و افکار کا مطالعہ اور اس پر پیروی کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ہم دنیا پر ثابت کر سکیں کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کو ممکن بنایا ہے۔ َِِ<><><><><>