News Details

22/02/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے موسم بہار شجرکاری مہم 2026 کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے موسم بہار شجرکاری مہم 2026 کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاو ¿س کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا اور صوبے بھر میں شجرکاری سرگرمیوں کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پر حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر دو کروڑ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے تحت 18.3 ملین جبکہ بلین ٹری ایفارسٹیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 2.48 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ بریفنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں گے تاکہ شجرکاری کے اہداف بروقت اور مو ¿ثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔حکام نے مزید آگاہ کیا کہ 23 مارچ کو ایک میگا شجرکاری ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس کے دوران ایک ہی دن میں دس لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس خصوصی تقریب میں نوجوانوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شجرکاری کو ایک اجتماعی قومی ذمہ داری کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ جنگلات کا فروغ اور ان کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی بہتری اور جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لیے جامع اور دیرپا حکمت عملی کے تحت مو ¿ثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی تسلسل اور پالیسی اقدامات کے باعث صوبے میں جنگلات کے رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور رواں موسم بہار شجرکاری مہم ماحولیاتی استحکام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز، موسمیاتی تغیر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا محض ایک وقتی مہم نہیں بلکہ اسے مستقل قومی مزاج اور اجتماعی طرزِ فکر کا حصہ بنانا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف، محفوظ اور سرسبز ماحول یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی شرکت اور تعاون کے بغیر کوئی بھی حکومتی کوشش مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتی، لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا درخت لگا کر صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے میں کردار ادا کریں۔