News Details
20/01/2026
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر میں اسپیشل برانچ کے شہید اہلکار قیوم جان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر میں اسپیشل برانچ کے شہید اہلکار قیوم جان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیوم جان کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے اور پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پوری قوم غمزدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔