News Details
29/12/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر، کابینہ اراکین اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر، کابینہ اراکین اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے انتخابات شفاف اور جمہوری روایات کی عکاسی کرتا ہے اور واضح کیا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ وہ آزاد اور بے خوف ہو کر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اور صحافتی اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا رشتہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافت کے اعلیٰ اقدار، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور عوامی مفادات کے تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے ساتھ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اورصوبے کی صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے، خیبرپختونخوا کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بھی ہمیشہ ذمہ دار صحافت کا علم بلند رکھا۔