News Details
24/12/2025
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کاضلع کرک میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع کرک میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پولیس موبائل پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی حکومت پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیرِ اعلیٰ نے پولیس شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ صوبائی حکومت شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔بعد ازاں وزیرِ اعلیٰ نے ضلع کرک کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید بھی وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔