News Details
12/11/2025
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم طلبہ اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔ سہیل افریدی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اس سلسلے میں بروز بدھ صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام سیاسی، مذہبی اور قبائلی عمائدین شریک ہوں گے۔درایں اثناء،وزیرِ اعلیٰ نے اسلام اباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردی کی ہر کارروائی قومی یکجہتی اور امن کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ سہیل افریدی نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن دشمنوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔