News Details

24/09/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ منصوبہ بندی اور خزانہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے وزیر اعلیٰ کو محکمہ وار بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے ترجیحی منصوبوں کی نشاندھی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ رواں سال کے آخر تک زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے تحت ایسے ترجیحی اور فوری نوعیت کے منصوبوں کی نشاندھی کریں، ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہاصل مقصد عوامی مفاد کے حامل ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے تاکہ عوام جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ فنڈز کا اجراءبروقت نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے جس سے عوام کا پیسہ ضائع ہورہا ہے، اس لئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے، متعلقہ محکمے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انتظامی سیکرٹریز کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔