News Details

14/06/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت جمعہ کے روز صوبائی کابینہ اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت جمعہ کے روز صوبائی کابینہ اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ کابینہ اجلاس میں برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ایران پر حملے کو پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف قرار دیا گیا یے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایران پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،ہم ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انکی ہر محاذپر بھرپور حمایت کریں گے۔