News Details

04/05/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر کاظم خان اور ان کی کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر کاظم خان اور ان کی کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی نے ان انتخابات میں سی پی این ای خیبر پختونخوا کے چئیرمین منتخب ہونے پر طاہر فارق کو بھی مبارکباد دی ہے اور نو منتخب کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ اخباری صنعت سے وابستہ کارکنان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک می اخباری صنعت اور آزاد صحافت کے فروع کے لئے سی پی این ای کا اہم کردار رہا ہے، ابلاغ عامہ کے دیگر ذرائع کی تیز رفتار ترقی کے باوجود آج بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت کم نہیں ہوئی اور پرنٹ میڈیا نے صحافت کے شعبے میں نامور صحافی پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پی این کی نو منتخب کابینہ اخباری صنعت کے فروغ اس صنعت سے وابستہ کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔