News Details
01/05/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کے روز ہونے والے دو الگ الگ اجلاسوں میں محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بنوں ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوص کیا گیا۔ متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور ممبران صوبائی اسمبلی کے علاو ¿ہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام اجلاسوں میں شریک ہوئے۔مسلسل چار گھنٹوں تک جاری ان اجلاسوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاسوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے اگلے بجٹ میں فنڈز الوکیشن سے متعلق معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی پہلی فرصت میں تکمیل صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا اہم جز ہے اور اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کو اسی پالیسی کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے گا۔ اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے گی اور ترقیاتی بجٹ کا 75 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ ہمارا مقصد ان جاری منصوبوں کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پہنچانا ہے۔ صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں پہلے سے قائم انفراسٹرکچرز کو بہتر بنانا پہلی ترجیح ہوگی اور عوامی ضرورت کی بنیاد پر نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ اگلے سال کا ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اور عوامی ضروریات کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے نئے منصوبوں کی بروقت فیزیبلٹی یقینی بنائی جائے۔ نئے ترقیاتی پروگرام میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے اور بدامنی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو روزگار دینے کے لئے خصوصی پروگرامز تجویز کئے جائیں۔ اس کے علاو ¿ہ استعداد کے حامل شعبوں کو فروع دینے پر خصوصی توجہ دی جائے۔