News Details

23/03/2025

ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام میں انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام میں انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور یو این مشن کے حکام کے علاوہ صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز، سیاسی قائدین اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے علماءنے بھی افطار ڈنر میں شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال۔وزیر اعلی نے غیر ملکی صوبے میں بسنے والے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعلی نے مہمانوں کو صوبے کے جیلوں میں قید قیدیوں کے بنائے ہوئے روایتی مصنوعات مشتمل تحفے اور یادگاری شیلڈز پیش کئے۔ <><><><><>