News Details
21/03/2025
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبہ بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر "اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک" کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبہ بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر "اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک" کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول یقینی بنانا ہے۔ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا کہ منصوبے کا مقصد تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں اور ٹی ایم ایز کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس فریم ورک پر عملدرآمد سے متعلقہ اداروں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہو گا اور وسائل کا مو ¿ثر استعمال یقینی ہو گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک کلیدی جزو کے طور پر "پاک صاف ایپ" کا اجرائکیا جائے گا جس کے ذریعے صوبہ بھر میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے عمل کی ریئل ٹائم نگرانی یقینی بنائے گی۔ اسی طرح افرادی قوت کی جوابدہی، گاڑیوں کے مو ¿ثر انتظام، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔ مزید برآں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہری علاقوں میں مقررہ مقامات پر کچرا جمع کرنے کے پوائنٹس متعین کیے جائیں گے جن کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور ان کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں گاو ¿ں کی سطح پر کچرا جمع کرنے کے نظام، موبائل ویسٹ یونٹس، اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ کا نفاذ مرحلہ وار طریقے سے محکمہ بلدیات کے ذریعے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کوڑا کرکٹ پیدا ہونے کی مقدار کا تجزیہ اور موجودہ انفراسٹرکچر کی نقشہ بندی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں "پاک صاف ایپ" کی تیاری اور منتخب علاقوں میں پائلٹ پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ٹریکنگ سسٹم کا صوبے بھر میں نفاذ کیا جائے گا۔ علاو ¿ہ ازیں شکایات کے ازالے کا ایک مو ¿ثر نظام قائم کیا جائے گا، اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ حکام کو مجوزہ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے قابل عمل پلان بمعہ ٹائم لائنز تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ حکام کو اپنی ذمہ داریاں بروقت اور احسن انداز میں مکمل کرنا ہوں گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ منصوبے کاحقیقی معنوں میں نفاذ صفائی ستھرائی خصوصی طور پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق مسائل کا کل وقتی حل فراہم کرے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت تمام شعبوں میں پبلک سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے، مجوزہ اقدام بھی انہی کاوشوں کا تسلسل ہے جس پر موثر انداز میں عملدرآمد ناگزیر ہے۔
َِ<><><><><><>