News Details
05/03/2025
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہیں اور اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔
<><><><><><>