News Details
13/01/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کرم کےلئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کرم کےلئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کےلئے پانچ پروازیں ہوئیں۔ پہلی پرواز کےذریعے1500 کلوگرام ادویات پشاور سے صدہ پہنچائی گئیں جبکہ اسی پرواز میں تین افراد کو بھی صدہ منتقل کیا گیا۔ دوسری پرواز میں چھ افراد کو صدہ سے علیزئی پہنچایا گیا، تیسری پرواز کے ذریعے 43 افراد کے ساتھ ساتھ 200 کلوگرام ضروری سامان بھی منتقل کئے گئے۔ اسی طرح چوتھی پرواز میں ٹل سے 22 افراد کے علاوہ 200 کلوگرام سامان بھی علیزئی منتقل کیے گئے جبکہ آخری اور پانچویں پروازمیں 40 افراد کو بمعہ سامان علیزئی سے پشاور منتقل کیا گیا۔ ان پانچوں پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر آج صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 114 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔