News Details
08/01/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت منگل کے روز صوبائی اسمبلی کی فل ہاوس کمیٹی کا پہلا اجلاس اسمبلی ہال پشاور میں منعقد ہوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت منگل کے روز صوبائی اسمبلی کی فل ہاو ¿س کمیٹی کا پہلا اجلاس اسمبلی ہال پشاور میں منعقد ہوا جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے علاو ¿ہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ اور دیگر ممبران اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیشرفت کے لئے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا اور پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے حل پر پیشرفت کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سب کمیٹی میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی جبکہ کمیٹی ایک ہفتے میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیشرفت کے لئے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی۔ یہ تجاویز اسمبلی کی فل ہاو ¿س کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ فل ہاو ¿س کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل ضروری کاروائی کے لئے وفاق کو بھیجے گی جبکہ صوبائی حکومت سے متعلق مسائل ضروری کارروائی کے لئے صوبائی حکومت کو بھیجے جائیں گے۔ اسی طرح دیگر اداروں سے جڑے مسائل متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے۔ اجلاس میں پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔