News Details

01/11/2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بنوں کے علاقہ بکاخیل میں خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے ایک میجر اور دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سےتعزیت کی ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بنوں کے علاقہ بکاخیل میں خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے ایک میجر اور دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سےتعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کاروائی میں آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر عاطف خلیل اور ان کے ساتھیوں نے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ہم ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ َِِ<><><><><><>