News Details

31/10/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو امداد کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><>