News Details

30/10/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پراہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔ اُنہوںنے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مالی معاونت کی جائے گی۔انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنانے والے ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں۔انسداد پولیو ٹیموں پر حملہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ اقدام ہے،حملے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے انسداد پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے،فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ <><><><><><><><><>