News Details

29/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے میں الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجراءکا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے میں الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجراءکا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کو لینڈ ریکارڈز کا حصول آسان اور محفوظ طریقے سے ہوگا۔ جائیداد کارڈ کا اجراءابتدائی طور پر ضم اضلاع سے کیا جائے گا۔ جائیداد کارڈ ای پاس بک کے طور پر کام کرے گا جس کے ذریعے شہری کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کرکے اپنے تمام لینڈ ریکارڈ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ جائیداد کارڈ کے اجراءکا فیصلہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ مال نذیر عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز محمد عابد مجید، اکرام اللہ خان ، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید امتیاز حسین شاہ کے علاوہ بورڈ آف ریونیو کے دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو جائیداد کارڈ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جائید کارڈ کے اجراءسے شہریوں کو سروس ڈیلیوری سنٹر، پٹوار خانے یا کسی بھی دفتر کا چکر نہیں لگانا پڑے گا جبکہ کارڈ میں موجود ہائی سکیورٹی فیچرز کی بدولت زمینوں کے ریکارڈ میں ممکنہ جعل سازی کا مو ¿ثر تدارک یقینی ہو گا۔ مزید بتایا گیا کہ جائیداد کارڈ میں تمام اضلاع میں موجود ہر ایک شہری کی ملکیتی زمینوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی جبکہ کارڈ میں درج تفصیلات کی تصدیق کے لئے موبائل ایپ کی سہولت فراہم ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک جائیداد کارڈ کا اجراءریونیو اصلاحات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا اہم اقدام ہے جس سے شہریوں کو لینڈ ریکارڈ کے حصول میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا مو ¿ثر استعمال عمل میں لا رہی ہے جس سے لینڈ ریکارڈ کے جملہ امور میں شفافیت یقینی ہوگی۔ اس کارڈ کے اجراءسے شہریوں کو مختلف قسم کی سہولیات کی فراہمی کے علاو ¿ہ جائیداد کی ملکیت سے متعلق تنازعات کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جائیداد کارڈ کا باضابطہ اجراءجلد سے جلد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بغیر کسی تاخیر کے جدید سہولت فراہم ہوسکے۔ <><><><><><><>