News Details
27/10/2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے فورسز کے ساتھ ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم دہشت گردی کو شکست دے کر ملک میں مکمل امن قائم کریں گے۔
<><><><><><>