News Details

22/04/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ یارک میں کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ یارک میں کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو راہگیروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کی زد میں آنے والی اے آر وائے نیوز کی ڈی ایس این جی گاڑی کو نقصان پہنچنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی ایس این جی گاڑی میں موجود عملے کے محفوظ رہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شکر ہے کہ ضمنی انتخابات کی کوریج کے لئے جانے والا اے آر وائی نیوز کا عملہ محفوظ رہا ہے۔ <><><><><><><><>