News Details

22/04/2024

زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ بحیثیت بیوروکریٹ مرحوم نے ملک کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جنہیں عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ <><><><><><><><>