News Details
15/02/2018
کوئٹہ میں ایف سی جوانوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں ایف سی جوانوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اسطرح زندہ قوم کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہاب الدین کی دادی کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے مری میں گیس لیکیج سے ایبٹ آباد کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بننے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔