News Details
24/01/2018
چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت منگل کی شام پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت منگل کی شام پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ معروف سیاستدان اور ہاتھیان مردان سے سابقہ رکن قومی اسمبلی سرفراز خان نے بھی اس موقع پر اپنے پورے خاندان اور سینکڑوں سپورٹرز سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلانات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ، ایم پی ایز عارف احمد زئی ، سلطان محمود خان ، زرگل خان اور پی ٹی آئی رہنما فضل محمود خان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کارکنوں اور سپورٹرز کے سامنے کئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والی دونوں شخصیات نے عمران خان اور پرویز خٹک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں خاص کر جن پر خیبر پختونخوا میں عمل کیا گیا کو سراہا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے تمام حامیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔