News Details

18/01/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شہید ایڈیشنل آئی جی شہید اشرف نور کے خاندان کو شہید پیکج کے طور پر دو کروڑ روپے دینے اور بچوں کیلئے روزگار اور ایک پلاٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شہید ایڈیشنل آئی جی شہید اشرف نور کے خاندان کو شہید پیکج کے طور پر دو کروڑ روپے دینے اور بچوں کیلئے روزگار اور ایک پلاٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔شہید ایڈیشنل آئی جی کے خاندان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں شہید کے بھائی ثناء اﷲاور شہید کے بیٹے محمد کامران، احسان اﷲاور برہان شامل تھے ۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود اوراے جی خیبرپختونخوا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان اس ناقابل تلافی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور شہید پولیس افسر کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اُنہوں نے غمزدہ خاندان کو شہید پیکج ،روزگار اور پلاٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی .