News Details

10/01/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کوئٹہ جی پی او چوک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کوئٹہ جی پی او چوک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہداء کو بلند درجہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین)