News Details
01/01/2018
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب کابینہ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب کابینہ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ پریس کلب کے نومنتخب صدر عالمگیر خان اور اُن کی جملہ کابینہ کے نام اپنے تہینی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا اور صحافی برادری کی اہمیت و افادیت مسلمہ ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف حالیہ جنگ میں خیبرپختونخوا بالخصوص پشاو رکے صحافیوں نے بھی اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا ہے اور قوم کی ان ہی لازوال قربانیوں کے طفیل امن قائم ہوا ہے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت نے آزادی اظہار کی ہر طرح حوصلہ افزائی اور مثبت تنقید کا کھلے دل سے خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھو س اقدامات کئے ہیں جن کا اعتراف خود صحافی برادری کو بھی ہے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب کی مسلسل دوسرے سال کیلئے نومنتخب کابینہ صحافی برادری کی توقعات پر پورا اُترنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں مثبت اور با مقصد صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض کی بطریق احسن ادائیگی میں پریس کلب اور پوری صحافی برادری کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
َِِ