News Details

31/12/2017

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں مصروف دن گزارا، دن بھر فاتحہ خوانی اور مختلف شادیوں کی تقاریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں مصروف دن گزارا، دن بھر فاتحہ خوانی اور مختلف شادیوں کی تقاریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اتوارکے روزضلع نوشہرہ میں کافی مصروف دن گزارا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرعمران خٹک، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ پرویز خٹک نے پبی کے علاقے پشتون گڑھی میں انور کمال خان سے ان کی بھابی،امانگڑھ میں ڈسٹرکٹ کونسلر امان گڑھ سید علی شاہ سے ان کی والدہ،خٹکلے نوشہرہ خورد میں ڈسٹرکٹ کونسلر خٹکلے اسرار الدین سے ان کے ماموں اور نوشہر ہ کلاں میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سابق ناظم فلک نوازسے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اورمرحومین کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ کچھ دیر غمزد ہ خاندانوں کے ساتھ موجود رہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے شادیوں کی مختلف تقریبات ڈھیری کٹی خیل نائب ناظم فخر عالم کی دعوت ولیمہ،ضلعی کونسلر خویشگی بالا تہیم الدین کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ اور ہارون آباد کھنڈر میں وزیر اعلیٰ کے منیجر امیر زیب عرف بدر کے بھائی احمد زیب کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور ان کومبارک باد دی۔