News Details

29/12/2017

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے بانڈہ نبی میں محکمہ پبلک ہیلتھ، سی ا ینڈ ڈبلیو اورایری گیشن کے تعمیر اتی کام کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہو ئے وزیر اعلیٰ شکایات سیل نوشہرہ کے چیئرمین حسین احمد خٹک اور پرنسپل سٹاف آفیسر عطاء الرحمن کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر متعلقہ سکیموں کا معائنہ کریں اور سات دن کے اندر اندر ان کو رپورٹ پیش کریں ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے بانڈہ نبی میں محکمہ پبلک ہیلتھ، سی ا ینڈ ڈبلیو اورایری گیشن کے تعمیر اتی کام کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہو ئے وزیر اعلیٰ شکایات سیل نوشہرہ کے چیئرمین حسین احمد خٹک اور پرنسپل سٹاف آفیسر عطاء الرحمن کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر متعلقہ سکیموں کا معائنہ کریں اور سات دن کے اندر اندر ان کو رپورٹ پیش کریں ۔ تفصیلات کے مطابق بانڈہ نبی میں عوامی جلسے کے دوران کونسلر رضاخان نے وزیر اعلیٰ کو بانڈہ نبی اورملحقہ دیہات میں نہر کی ناقص تعمیر ،ڈاگئی بند کی ناقص تعمیر اور اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے تین گلیوں کو پختہ نہ کرنے اور پائپ لائن نہ ڈالنے کی شکایت کی اور کہا کہ مذکورہ ٹھیکیداروں نے لاکھوں روپے کانقصا ن قومی خزانے کو پہنچایا ہے اور مذکورہ تینوں محکمے ٹھیکیداروں کے ساتھ برابر کے ملوث ہیں اورانہوں نے باقاعدہ اپنے بل بھی وصول کرلیے ہیں۔ رضاخان نے بتایا کہ نہر میں پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہا اور نہ ہی اس کو لیول کیاگیا ہے جبکہ نوسو میٹر گلیوں کی تعمیر اور پائپ لائن کی رقم ٹھیکیدار وصول کرچکا ہے اسی طرح بند کی تعمیر میں ٹھیکیدار نے ڈاگئی بند کی دیواروں سے پتھر نکال کربند میں لگا دیئے مگر دیواروں کوخالی کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس پر سخت برہمی کااظہار کیا اور فوری طور پر اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جبکہ ٹھیکیدار کے ذریعے از سرنو کام درست کرنے کی ہدایت کی پرویز خٹک نے کہا کہ میرا کوئی رشتہ دار ٹھیکیدار نہیں نہ میں خود کمیشن لیتا ہوں اور نہ کرپشن میں ملوث ہوں تو میں کسی کوکیسے چھوڑوں گا۔ انھوں نے حسین احمد خٹک اور عطاء الرحمن کوہدایت کی وہ مذکورہ محکموں کے اہلکاورں کے ہمراہ مذکورہ مقامات کا دورہ کریں اور سکیموں کا معائنہ کریں اور اس میں جو بھی ملوث ہواُس کوقرار واقعی سزاد ی جائے گی۔