News Details

27/12/2017

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر جہانزیب خٹک سابق صدر مشتاق پراچہ اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور ایک مقدس پیشہ ہے جس سے وابستہ افراد اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ انکی صحیح سمت رہنمائی بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے چارسالہ دور میں صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا مثبت تنقید صوبائی حکومت اپنے لئے رہنمائی کا ذریعہ سمجھتی ہیں تاہم میڈیا سے یہ توقع رکھنے میں بھی حق بجانب ہے کہ انکی حکومت کے مثبت اقدامات کو اجاگر کرنے میں بھی بخل سے کام نہیں لے گی جو دراصل عوامی استفادے کے علاوہ حکومت کی حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے انہوں نے صحافی برادری کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انھوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ نوشہرہ کی ترقی کے لیے ان کاساتھ دیں۔ ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے بھی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ َِِ<><><><><><><>