News Details

27/12/2017

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں جامعہ مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ اعزازیہ کی منظوری دیدی ہے مجوزہ پالیسی کے تحت قواعد پر پورا اترنے والے آئمہ کو ماہانہ دس ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ کی منظوری خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں جامعہ مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ اعزازیہ کی منظوری دیدی ہے مجوزہ پالیسی کے تحت قواعد پر پورا اترنے والے آئمہ کو ماہانہ دس ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا اس پالیسی سے وہ آئمہ حضرات مستفید ہونگے جو پاکستانی شہریت رکھتے ہوں، دینی علوم کے مستند بورڈز سے سندیافتہ اور جامعہ مساجد کی امامت پر فائز ہوں۔ اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سینئروزیر بلدیات عنایت اللہ، وزیراوقاف حاجی حبیب الرحمان، چیف سیکرٹری محمد اعظم خان، سیکرٹری اوقاف ہدایت اللہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سید شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پالیسی صرف اور صرف مذہبی جذبے اور مساجد اور آئمہ کرام کی ضروریات کے تحت بنائی گئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے آئمہ کرام قوم اور دین کی خدمت بہتر طرز پر کر سکیں گے انہوں نے محکمہ خزانہ کو اعزازیہ کیلئے فنڈز کا بندوبست کرنے اور سمری فوری بھیجنے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ آئمہ کرام نظام صلوٰۃ اور مساجد کے بہتر انتظام کے علاوہ دینی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اسلئے حکومت معاشرے میں ان کی عزت و تکریم بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔