News Details
22/12/2017
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ صوبے میں مدارس کی طرح جامعات کی مالی ضروریات کی تکمیل میں وسائل کی کمی آڑے نہیں دی جائیگی اور یونیورسٹیوں کی ہر طرح کی سہولیات بلاتاخیر پوری کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ صوبے میں مدارس کی طرح جامعات کی مالی ضروریات کی تکمیل میں وسائل کی کمی آڑے نہیں دی جائیگی اور یونیورسٹیوں کی ہر طرح کی سہولیات بلاتاخیر پوری کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی بنیادی اور اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں کیلئے ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت جامعات کو صوبائی عملداری میں لانے کے بعد ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سکول و کالج کی طرح یونیورسٹیوں کا تعلیمی معیار بھی مسلسل بہتر بنے اور ان میں تمام سہولیات کا اضافہ بھی اسی رفتار سے جاری رہے انہوں نے جامعات کے سربراہوں پر زور دیا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کریں اور یونیورسٹیوں کی ترقیاتی سکیموں کے ساتھ ساتھ تعلیم و تحقیق کا معیار بہتر بنانے کیلئے قابل عمل اور جاندار سفارشات سامنے لائیں وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے بعض تعلیمی اور انتظامی معاملات سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات میاں خلیق الرحمان، ایس ایس یو کے سربراہ صاحبزادہ سعید احمد، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ،سیکرٹری خزانہ شکیل قادر، چیف پلاننگ آفیسر محمد زمان خان مروت، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد،ڈپٹی رجسٹرار داؤد خان، ڈائریکٹر منصوبہ بندی ڈاکٹر ظہور جان، ڈائریکٹر مینٹنینس پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان، پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد سریر، وزیر اعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری اختر سعید ترک، وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چئیرمین الحاج دلروز خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی کے بعض اہم شعبہ جات کی تعمیر کیلئے ریگی للمہ ٹاؤن شپ میں 55کنال اراضی کی الاٹمنٹ سے متعلق پی ڈی اے حکام کو اس کا ہمدردانہ جائزہ لینے اور گورنمنٹ ریٹ پر پلاٹ فراہمی کی ہدایت کی ۔ انہوں نے اسلامیہ گرلز کالج کی اپ گریڈیشن ،گرلز ھاسٹل کیلئے ایمبولینس اور بڑھتے ہوئے مالی اخراجات کے ضمن میں 19کروڑ روپے گرانٹ کے مطالبات کا بھی مناسب سطح پر جائزہ لینے کا یقین دلایا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس تاریخی مادر علمی کی زندہ جاوید روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلیم و تحقیق کے اعلیٰ معیار کو فروغ دے گی اور جوہر قابل پیدا کرے گی۔
><><><><><><><